امریکا کے چڑیا گھر میں 8 گوریلاز بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے
کیلی فورنیا: امریکی شہر سان ڈیاگو کے چڑیا گھر کے ایک ہی پنجرے میں بند 8 گوریلاز میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دیگر میں علامتیں ظاہر ہوئی ہیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست سان ڈیاگو کے چڑیا گھر میں پچھلے ہفتے دو گوریلاز کو کھانسی شروع ہوئی تھی جب کہ دیگر 6 گوریلاز کو گلے کا انفیکشن ہوا تھا۔
گوریلاز میں علامتیں ظاہر ہونے کے بعد انتظامیہ نے کورونا ٹیسٹ کرایا جس میں 8 گوریلاز میں کورونا کی تصدیق ہوگئی۔ یہ وہ گوریلاز ہیں جو ایک ہی پنجرے میں قید ہیں اور عرصے سے ایک ساتھ رہ رہے تھے۔
ابتدائی طور پر کہا جا رہا ہے کہ ان جانوروں میں کورونا پارک کی وائلڈ لائف کیئر ٹیم کے ایک ممبر سے آیا ہے، اس ممبر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم ان میں علامتیں ظاہر نہیں ہوئی تھیں لیکن وہ اپنے کے دوران ہمہ وقت ماسک لگائے رکھتے تھے۔
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کی کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے اور اسی وجہ سے سان ڈیاگو کا مذکورہ چڑیا گھر 6 دسمبر سے عوام کے لئے بند ہے۔
واضح رہے کہ نیویارک اور اسپین کے چڑیا گھروں میں بھی شیروں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل پالتو جانوروں بلی اور کتوں میں بھی کورونا میں مبتلا ہائے گئے ہیں اور ان سب میں کورونا انسانوں سے پھیلا تھا۔


