مداحوں نے انوشکا اور ویرات کوہلی کی بیٹی کا کیا نام تجویز کر دیا؟

بھارتی ادکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کی بیٹی کا نام کیا رکھا جائے اس حوالے سے مداحوں کی جانب سے تجاویز کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ دو روز قبل اس سپر اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی اور اس خبر کو خود ویرات نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تھا۔ ان کی اس خوشی میں ان کے مداح بھی بھرپور انداز میں شامل ہوئے اور ان پر مبارکباد اور نیک تمناؤں کی برسات کردی۔ تاہم اب ان یہ مداحوں کی جانب سے ویرات اور انوشکا کے لیے ان کی بیٹی کا نام تجویز کرنے کا بھی سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔مداحوں کی جانب سے اسٹار جوڑی کی بیٹی کے لیے کئی نام کی تجاویز سامنے آئیں، لیکن سب سے زیادہ نام ’سڈنی‘ کا شور رہا۔ سوشل میڈیا صارفین نے اس نام کی وجہ یہ بتائی کہ ان کی بیٹی 11 جنوری کو پیدا ہوئی اور اسی دن بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف بہت محنت سے ٹیسٹ میچ ڈرا کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں