ڈونلڈ ٹرمپ نیویارک کو مکمل لاک ڈاؤن کرنے کے مخالف
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے سب سے زیادہ متاثرہ شہر نیویارک سمیت بڑے شہروں کو مکمل لاک ڈاؤن نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ قرنطینہ ضروری نہیں بلکہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹیکٹ جیسے شہروں کے رہائشی آئندہ چودہ دنوں تک غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ نیویارک کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ شہر ہے۔ امریکا میں اس انفیکشن کے شکار افراد کی تعداد ایک لاکھ چوبیس ہزار ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد بائیس سو تک پہنچ چکی ہے۔
Load/Hide Comments