بلاول بھٹو ہمارا چیئرمین ہے، امین بلیدی کا عدالت میں بیان

کراچی: لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے خلاف 8 سے زائد مقدمات کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ملزم عزیر بلوچ و دیگر کے بیانات قلمبند کرتے ہوئے دلچسپ مکالمہ ہوا۔ فاضل عدالت نے عزیر بلوچ سے سوال کیا کہ راکٹ لانچر کیسے پھٹتا ہے، عزیر بلوچ نے کہا کہ راکٹ لانچر چلتا ہے گاڑی یا کسی چیز سے ٹکراتا ہے اور پھٹ جاتا ہے، اور یہ ہم نے فلموں میں دیکھا ہے۔ عدالت نے سوال کیا کہ پھٹنے کے بعد اس کے ٹکرے ملتے ہیں، جس پر ملزم عزیر بلوچ نے جواب دیا کہ ہمیں کیا پتہ یہ تو بم ڈسپوزل اسکواڈ کو پتا ہوگا۔ عدالت نے ملزم امین بلیدی سے استفسار کیا کہ پیپلز پارٹی کے بارے میں کچھ نہیں کہنا؟ جس پر امین بلیدی نے کہا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا بلاول ہمارا چیئرمین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں