پشین، غیر قانونی شکار کھیلنے پر 3افراد گرفتار

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع پشین میں غیر قانونی شکار پر لیویز نے3 افراد کوگرفتار کرلیااسسٹنٹ کمشنر پشین حضرت ولی کاکڑ کے مطابق کارروائی بندخوشدل خان کے مقام پر کی گئی جہاں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرتے ہوئیغیرقانونی شکار کھیلنے پر 3 افراد سمیع اللہ،نجیب اللہ اور مطیع اللہ کو اسلحہ وکارتوس سمیت گرفتار کرکے لیویز نے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی ملزمان کا ایک ساتھی مولوی واسع فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ نایاب اور قیمتی پرندوں کی نسل کشی کرنے والے افراد ناقابل معافی ہیں،قانون سے بالاتر کوئی نہیں،انتظامیہ کی جانب سے جاری احکامات کی خلاف ورزی کرنیوالوں کوقانون کے کٹہرے میں لایاجائیگا اورگرفتار ملزمان کا چالان بنا کر عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں