یورپ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں

مانچسٹر،یورپی یونین کے رکن ممالک اور سوئٹزرلینڈ میں موسم گرما کا وقت شروع ہو گیا ہے۔ اتوار کی صبح دو بجے گھڑیاں ایک گھنٹہ آگے کر دی گئیں۔ جرمنی میں یہ سلسلہ سن انیس سو اسی میں شروع ہوا تھا۔ گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد توانائی بچانا ہے، تاہم چار دہائیوں بعد بھی اس کے مفید ہونے کے بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ہیں۔ جرمن شہریوں کی اکثریت اس فیصلے کے خلاف ہے، لیکن ایسے لوگ بھی ہیں جو شام میں زیادہ دیر کے لیے روشنی ملنے پر خوش ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں