شدید سمندری طوفان افریقی ملک موزمبیق سے ٹکرا گیا،نوافرادہلاک

ماپوتو:ایلوئس نامی سمندری طوفان افریقہ کے جنوب مشرقی ساحلوں تک پہنچ گیا ہے۔ تیز بارش کے ساتھ ساتھ تقرییا ایک سو تیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے اس طوفان کی شدت میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق افریقی ملک موزمبیق کے حکام نے بتایاکہ طوفان کے باعث ساحلی شہر بائیرہ میں کم از کم نو افراد ہلاک ہو گئے جبکہ صوبے سوفالا کے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال ہے۔ قبل ازیں یہ طوفان جزیرہ ریاست مڈغاسکر سے ٹکرایا تھا۔ وہاں بھی ایک شخص ہلاک جبکہ کئی علاقوں میں سیلاب آ چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں