شرم وحیا

تحریر ۔۔ جمشید حسنی
شیرین مزاری نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمن سے کہا ہے شرم حیا کریں ہمیں دکھ یوں ہوا کہ یہ سب خاندانی لوگ ہیں قیادت کے دعویدار پدرم سلطان بود اگر ہمارے جیسا کوئی عام آدمی LIETYعامیانہ زبانLOOSE TALKاستعمال کرے تو اس سے کیا گلہ۔ڈرائیور کلینر گفتگو کے معاملہ میں بے پرواہ ہوتے ہیں چمن میں ڈرائیور کلینر کا تکیہ کلام ”بھوڑہ“ہوتا ہے ژوب اور چمن کلینر کی لڑائی ہوئی چمن کے دوسرے کلینر نے ساتھی سے پوچھا ”بھوڑہ“کیوں لڑے کہا مجھے اس نے گالی دی۔ ساتھی نے کہا یہ بھی کوئی بات ہے یہ لوگ ”بھوڑہ“ کو بھڑوہ کہتے ہیں
اب ہمارے بڑوں کی مرضی عمران خان مولانا کو ڈیزل کہتے ہیں بھٹو نے ممتاز دولتانہ کو چوہا کہا تو انہوں نے بھٹو بلی ہے جو ایوب خان کا دودھ پی گئی۔بھٹو قیوم خان ڈبل بیرل خان کہتے ہین جی ایچ کیو کا حملہ تو یہاں کی سیاست میں عام اصطلاع ہے۔نوکری معتوب بات نہیں فارسی کہاوت ہے بازی بازی نا بریش بابا ہم بازی حضرت موسیٰ بچے تھے فرعون کی گود میں اس کی داڑھی کو ہاتھ ڈالا کہا نہیں چھوڑونگا بیوی نے سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کیا ناسمجھ ہے بچہ ہے نیب براڈ شیٹ کا معاہدہ ہے۔طلال طارق فواد ملک ایک جنرل کا داماد اور بیرون ملک اشتہاری ہے پارلیمانی کمیٹی تحقیق کررہی ہے 4ارب 56کروڑ گیا پتہ تو واپس آنا نہیں دوسو ارب روپیہ کمانے بجلی ایک روپیہ 87پیسہ فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی قرضے قرضے قرضے سوائے پریشانی کچھ نہیں 35882ارب روپیہ قرض ہے۔13962ارب روپیہ دوران سال قرض بڑھا مقامی قرضے 2111ارب روپیہ کرونا سے گیارہ ہزار اموت ہوئیں ویکسین شاید مارچ میں آئے۔کہتے ہیں نجی شعبے کو منافع خوری کا موقع دیا جارہا ہے۔سندھ حکومت کہتی ہے وہ ویکسین خود درآمد کریگی کراچی میونسپل کارپوریشن خسارہ میں ہے۔حکومت نے کروڑوں امداد دی ہے وٹیکس وصول نہیں ہوگا سکہ کمزور ہے پونڈ218روپیہ یورو198روپیہ ڈالر160روپیہ سونا تولہ ایک لاکھ دس ہزار روپیہ۔صوبہ سرحد میں حکومت نے گیسوں میں پکڑی گئی 1600گاڑیاں غیر قانونی طور پر پولیس کے زیر استعمال واپس کرواتی ہیں۔حیدرآباد میں چار کروڑ کا اسمگل شدہ تیل پکڑ اگیا۔حیدر آباد سرحدی شہری نہیں آخر تیل کیسے پہنچا کہتے ہیں 105غیر قانونی پیٹرول پمپ بند کئے گئے اب تک وہ کیسے قائم تھے۔ملائیشیا میں PIAکے پکڑے جہاز کے مسافروں کی واپسی پر ایک کروڑ خرچ ہوا۔امریکہ صدر نے حلف اٹھایا پہلے روز سترہ صدارتی احکامات پر دستخط کئے میکسیکو کے ساتھ سرحد پر باڑ کا کام روک دیا گیا امریکہ میں عرصہ دراز سے مقیم غیر ملکی باشندوں کو شہریت ملے گی امریکہ عالمی ماحولیاتی معاہدہ ہیں دوبارہ مسائل ہوگا سات مسلمان ملکوں نے امریکہ پر پابندی ختم ہوئی۔صدر ٹرمپ نے ستر لوگوں کو معافی دی۔پاکستان کی عافیہ صدیقی کو معافی نہ ملی۔شاہ محمود قریشی پہلے کہتے تھے ٹرمپ کو اگر کسی کے فون کا انتظار رہتا ہے تو وہ عمران خان۔اب کہتے ہیں انہوں نے بائیڈن سے نائب صدر کے دور میں پاکستانی دور میں ہاتھ ملایا تھا افغانستان کشمیر ایران فلسطین یمن مسائل ہیں۔آذر بائیجان نے اپنا علاقہ نگورکاراباغ آرمینیا سے واپس لے لیا ہے۔
ہمیں پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکریاں ملیں گی صبر کریں ابھی تک حکومت کے ڈھائی سال اور ہیں اس دل کو سنبھالو جس میں ابھی۔۔۔۔۔۔سو طرح کے نشتر ٹوٹیں گے۔
کرونا ویکسینیشن ہمارے صوبہ میں خموشی ہے مرکزی کے ”لوئی لالا“وڈا ادا کی مرضی چلے گی۔ہم بدمزگی کے قائل نہیں گمشدہ افراد کے احتجاجی لواحقین کا شامیانہ پرانا ہو کر پھٹ گیا۔شیخ رشید کہتے ہیں مولانا کو حلوہ دونگا یہاں ایک شامیانہ ہی دیں اگر مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔کہتے ہیں بارہ ڈیم بنیں گے بارش ہو تو ڈیم بھریں سرما میں ایک بارش نہ ہوتی بند خوشدل خان خشک ہوگیا۔زمیندار کے لئے کوئی مراعات نہیں سولر پینل دیں گے وہ بھی نہ ملے کہتے ہیں تعلیم ہوگی پنجاب حکومت نے ایم بی بی ایس کی 267اور ڈینٹل سرجن283نشستیں کم کردی ہیں نشستیں پہلے ہی ضلعی کوئٹہ سسٹم بلوچستان میں ضلعوں کو بمشکل دو سے تین سیٹیں سالانہ ملتی ہیں۔سرحدوں پر منڈیا ں بنیں گی۔وہاں شنے بیچیں ایرانی کدو کے بیج سورج مکھی کے بھنے بیج بیچیں ایرانی جرابیں بچیں گڑاآتا تو منڈیوں کے بغیر بھی افغانستان پہنچ جاتا ہے۔
میں مایوس نہیں مگر بچوں کا سوچیں جو کچرہ اٹھاتے ہیں اور کچرہ کے ڈھیر پر بیٹھ کر تندور سے لے کر خشک روٹی کھاتے ہیں ہر کسی کو بلاول مریم ایمل ولی حمزہ شریف کا معیار زندگی تومیسر نہیں ہزار روپیہ کا پیزہ پانچ سو کا برگر وہ کھالیں غریب تو کسی کو بے شرم بے حیا نہیں کہہ سکتا۔
٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں