بھارت، نئی دہلی میں اسرائیلی سفاتخانے کے قریب بم دھماکہ
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکےکی نوعیت کےبارےمعلومات لی جارہی ہیں، دھماکے میں تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
اطلاعات کے مطابق دھماکا عبدالکلام روڈ پر ہوا جہاں اسرائیلی سفارتخانہ بھی موجود ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں موقع پر موجود متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق انہیں دھماکے کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق 5 بجکر 45 منٹ پر ملی۔ موقع پر موجود تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
Load/Hide Comments


