اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی، عمران خان آج بھی وزیراعظم ہے، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اکتیس جنوری کی ڈیڈ لائن گزر گئی،پی ڈی ایم دیکھ لے عمران خان آج بھی وزیراعظم ہے،عمران خان کے مستعفی ہونے کا خواب دیکھنے والے اپنے استعفوں سے بھی بھاگ گئے۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا میں نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں،ان کے اراکین پارلیمنٹ کے استعفے بھی ان کی جیب میں رہ جائیں گے۔سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف اور اتحادی ہی کامیاب ہونگے۔پی ڈی ایم جتنے مرضی جلسے جلوس لانگ مارچ۔ کرے عمران خان پانچ سال پورے کرے گا۔مولانا فضل الرحمان کو بھی سمجھ آگئی ہے اس لیے ان کے بیانات میں تبدیلی دیکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں