شام میں کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک

انقرہ: شام کے صنعتی ایریا میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق ترکی کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شام کے شمالی صنعتی شہر عفرین میں ایک کار زوردار دھماکے میں تباہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ترکی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں حملے کی ذمہ داری مسلح علیحدگی پسند تنظیم کردستان ورکز پارٹی پر عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی کا بدلہ حملے کے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچا کر لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں