بلوچستان میں کہیں بھی حکومت نظر نہیں آرہی ہے، جان بلیدی

تربت(آن لائن)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاہے کہ بلوچستان میں حکومت کہیں نظر نہیں آرہی ہے عوام کا جان و مال غیر محفوظ اور مشکلات میں ہیں صالح محمد اور ان کے بیٹے کا قتل افسوسناک اور قابل مذمت ہے ان خیالات کا اظہار جان محمد بلیدی اور نیشنل پارٹی کیچ کے صدر محمد جان بلوچ نے سری کہن میں صالح محمد اور ان کے بیٹے کی تعزیت کرتے ہوئے کہا۔ انھوں نے کھاکہ بے دردی سے کچھ دن قبل باپ اور بیٹے کو قتل کرکے ان کی لاشیں ویرانے میں پھینکے گئے ایک ہفتے بعد مسخ شدہ لاش ملے اب چار دن گزرنے کے باوجود حکومت خاموش تماشائی ہے نہ ایف آئی درج کیا گیا ہے اور نہ مجرموں کا تعاقب کیا جارہا ہے انھوں نے کھاکہ حکومت کو عوام کے جان و مال سے کوئی سروکار نہیں ہے تربت اس وقت قاتلوں مجرموں اور سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ صالح محمد اور ان کے بیٹے کے قاتلوں کو فورا تلاش کرکے گرفتار کیا جائے تربت کو سماج دشمن عناصر کے رحم وکرم پر نہ چھوڑا جائے۔ انھوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لیے مغفرت کی دعا کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں