تفتان میں زائرین سے متعلق اعلی سطحی اجلاس

تفتان:پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت بلوچستان حکومت کے فوکل پرسن برائے تدراک کورونا وائرس میر عمیر محمدحسنی نے کی اجلاس میں کمشنر رخشان ڈویژن ایاز مندوخیل، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نور الامین مینگل، ڈپٹی کمشنر چاغی آغا شیرزمان لیفٹیننٹ کرنل سید وقار افضل اسسٹنٹ کمشنر تفتان محمد وارث تحصیلدار تفتان ظہور احمد،رسالدار میجر اکبر خان سنجرانی ودیگر بھی شریک تھے اجلاس میں تفتان سرحد پر ایران سے واپس آنے والے پاکستانی شہریوں بشمول زائرین سے متعلق امور پر غور آئے اجلاس میں قرنطینہ مراکز میں طبی، حفاظتی اور صفائی کے متعلق معاملات، سیکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیااجلاس میں کورونا وائرس کی مقامی سطح پر پھیلا روکنے کے لیے لائحہ عمل اور متعلقہ تجاویز پر غورسیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نور الامین مینگل نے شرکا کو بریفنگ دی اس موقع حکومت بلوچستان کے فوکل پرسن برائے تدارک کورونا وائرس میر عمیر محمد حسنی نے کہا کہ کورونا وائرس کی تدارک کو روکنا حکومت بلوچستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے شہر کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے سرحد کی بندش سے جو لوگ متاثر ہوئے حکومت ان کو راشن دینے کی بھی حکومت بندوست کریگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں