پنجگور کے دیہی علاقوں میں لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات ،نادرا رجسٹریشن وین کی سہولت دی جائے ،عوامی حلقے

پنجگور:پنجگور کے دیہی علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں مشکلات کا سامنا نادرا رجسٹریشن وین کی سہولت دی جائے علاقے کے عوامی حلقوں کی اپیل تفصیلات کے مطابق پنجگور کے دیہی علاقوں تحصیل پروم تحصیل گچک تحصیل گوارگو تحصیل کلگ سبزاب سمیت دیگر علاقوں کے لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور طویل سفر طے کرکے شہر آنا پڑتا ہے چونکہ پنجگور میں نادرا رجسٹریشن پوائنٹ صرف ایک جگہ ھے اور مزکورہ علاقوں کے لوگ دور دراز علاقوں سے آتے ہیں اور رش کی وجہ سے شہریوں کو فوری طور پر کارڑ بنانے کے موقع نہیں ملتا اِسلئے ضلعی انتظامیہ آور نادرا کے اعلی حکام سے درد مندانہ اپیل کی جاتی ہے کہ پنجگور کے مختلف دیہی علاقوں میں لوگوں کے شناختی کارڈ بنانے کے لیے نادرا رجسٹریشن وین کی سہولت فراہم کیا جائے تاکہ لوگوں کو شناختی کارڈ بنانے میں آسانی ہو جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں