بی یو جے کابینہ کو مبارکباد:صحافی برادری کی اخلاقی حمایت کرتے ہیں، آغا حسن بلوچ

کوئٹہ:بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے اپنے بیان میں کوئٹہ پریس کلب کے نو منتخب صدرسلمان اشرف ‘ جنرل سیکرٹری فتح شاکر سمیت دیگر کابینہ کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں صحافیوں نے جمہوری ‘ جمہوری اداروں اور بلوچستان کے حقوق کے حصول ‘ ناانصافی ‘ محرومیوں کیخلاف قلم کے ذریعے آواز بلند ‘ شعور کو پروان چڑھایا اسی پِاداش میں بے شمار صحافیوں کو شہید بھی کیا گیا ہمیں امید ہے کہ نو منتخب کابینہ حق ‘ انصاف ‘ سچائی اور قلم کی طاقت سے بلوچستان کی محرومیوں ‘ پسماندگی ‘ بدحالی کیخلاف آواز بلند کرنے سے گریز نہیں کریں گے ماضی کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے بلوچستان کے حالات و واقعات کو من و عن پیش کرتے ہوئے زرد صحافی کے خاتمے اور سچائی کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے بی این پی نے ہر دور میں صحافتی برادری کی اخلاقی حمایت کرتی رہی ہے صحافیوں کے خلاف ہونے والے زیادتیوں ‘ ناروا سلوک ‘ حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے پارٹی اب بھی اپنا سیاسی کردار ادا کرتی رہے گی صحافیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کو ترجیح دے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں