مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،بیگم نواب شمع پروین مگسی
گنداخہ:سابق صوبائی وزیر بیگم نواب شمع پروین مگسی نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے کرونا وائرس کو متحد ہوکر شکست دینی ہوگی اور اس ہم بلوچستان سمیت ضلع جھل مگسی کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس آزمائش کا مقابلہ پوری قوم نے ملکر کرنا ہے اور مستحق افراد کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے کرونا وائرس وبا کی وجہ سے کئی دنوں سے بیروز گار مزدورں کی خواتین میں اشیائے خردونوش (راشن) کے تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انھوں نے بیواہ غریبوں اور مفلس خواتینوں میں اور اقلیتی بیواہ اور بے روزگار خواتین میں فی سبیل اللہ راشن تقسیم کیا اس موقع پر جھل مگسی کی بیواہ غریب اور مفلس خواتین بے بیگم نواب شمع پروین مگسی کی اس ذاتی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہا کہ ہے کہ ہر مصیبت کی گھڑی میں محترمہ بیگم نواب شمع پروین مگسی نے غریب اور مفلس خواتین کا ساتھ دیا ہے اب اس کرونا وائرس ایمرجنسی میں جن خواتین مذدور کے مرد حضرات گھر پر بیٹھے ہیں اور جو بیواہ خواتین ہیں ان خواتین میں مفت راشن تقسیم کر کے غریب خواتین کے دل جیت لیے ہیں۔