سکروٹنی کمیٹی کا عمل یکطرفہ اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا جا رہا ہے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (آئی این پی) فارن فنڈنگ کیس میں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے اعتراضات پر دستاویزات نہیں مل رہی ہیں، سکروٹنی کمیٹی کا عمل یکطرفہ ہے اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا جا رہا ہے۔منگل کو تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے قائم سکروٹنی کمیٹی نے ریکارڈ نہ دینے کا اپنا فیصلہ برقرار رکھا ہے اور سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی درخواست گزار کو فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کا کہ سکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ باعث حیرت نہیں ہے، پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ تحریک انصاف کے اعتراضات پر دستاویزات نہیں مل رہی ہیں، سکروٹنی کمیٹی کا عمل یکطرفہ ہے اور ہماری آنکھوں پر پٹی باندھ کر کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں