حب، دو مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق، 2زخمی

حب(نمائندہ انتخاب) حب ریو ر روڈ پر دو مختلف حادثات میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے،ہلاک و زخمیوں کو کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا،جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے اس حوالے سے ایدھی ذرائع کے مطابق منگل کے روز حب ریو ر روڈ ناردرن بائی پاس بائیکو پمپ کے قریب تیز رفتار ڈمپر اور رکشے میں تصادم کے نتیجے میں رکشے میں سوار 4افراد جاں بحق ہو گئے واقعہ کی طلاع ملتے ہی نعشوں کو فوری طور پر کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر دو افراد کی شناخت محمد فاضل ولد عبدالرشید اور محمد بلال ولد محمد سعید کے نام سے کیا گیا جبکہ 2کی شناخت نہ ہو سکی حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے بتایا جاتا ہے جبکہ ایک دوسرا واقعہ حب ریو ر روڈ نیول کے قریب پیش آیا جہاں پر گزشتہ روز دو ٹرکوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر کراچی اسپتال پہنچادیا گیا تاہم مذکورہ واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں