سبی،مسافر کوچ نے دو نوجوانوں کو کچل دیا

سبی: تیز رفتاری کا نتیجہ تیز رفتار مسافر کوچ نے ڈیرہ مراد جمالی سے ڈھاڈر تبلیغی اجتماع میں جانے والے موٹر سائیکل سواردو افراد کو کچل ڈالا موقع پر دو نوں جان بحق ڈرائیور فرارہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مٹھڑی بائی پاس سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی الحکمت مسافر کوچ نمبر PB0020 نے تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل کو ٹکر مادی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سے سبی کے سہ روزہ تبلیغی اجتماع بمقام ڈھارڈجانے والے انو ر خان اور محمد ایوب موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ کوچ کا ڈرائیور موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رفوچکر ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے پولیس نے جان بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشوں کو ضروری کاروائی کے لئے سول ہسپتال سبی منتقل کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں