دکی،بااثر شخص کا کسان پر تشدد کی ویڈیو وائرل

دکی : لونی کے علاقے میں بااثر شخص کا کسان ولی محمد قوم جت پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غریب کسان پر تشدد کرکے سر کے بال منڈوائے جارہے ہیں جبکہ کسان معافی کی دہائیاں دے رہا ہوتا ہے تاہم ظلم اور بربریت کرنے والے کے دل میں ترس نہیں آتا اور مظلوم شخص سے کان پکڑوا کر سجدہ کرکے توبہ کرنے پر چھوڑ دیا جاتاہے۔ڈپٹی کمشنر عظیم کاکڑ نے اس حوالے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کہ تشدد کے حوالے سے تاحال ہمیں امان اللہ لونی کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوا ہے درخواست موصول ہوتے ہی تشدد کرنے والے شخص کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں