مستونگ میں ایف سی کی گاڑی کو حادثہ، 2 اہلکار زخمی، کوئٹہ میں پولیس مقابلہ، ملزم ہلاک، کانسٹیبل زخمی ہوگیا

مستونگ (صباح نیوز) مستونگ مرکزی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی کو حادثہ۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ بدرنگ کے قریب پیش آیا، حادثے میں صوبیدار سجاد اور سپاہی سرکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل۔ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمی اہلکار کوئٹہ منتقل کردیے گئے۔ علاوہ ازیں کوئٹہ شالکوٹ کے علاقے ثناءپمپ کے قریب پولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی آپریشنز دوستین دشتی کے مطابق رہزنوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی، جوابی فائرنگ میں ملزم ہلاک جبکہ دو ملزمان فرار ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل دلمراد زخمی ہوگیا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے