بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں تین ایرانی آئل ٹینکرز کو تحویل میں لے لیا
بھارتی کوسٹ گارڈ نے بحیرہ عرب میں تیل اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین آئل ٹینکرز تحویل میں لے لیے ہیں۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی، ڈیٹا پیٹرن تجزیے اور نگرانی کے نظام کے ذریعے ان جہازوں کی نشاندہی کی گئی۔ بیان کے مطابق یہ نیٹ ورک بین الاقوامی پانیوں میں جہاز سے جہاز تیل کی منتقلی کے ذریعے تنازعات سے متاثرہ علاقوں کا سستا تیل دیگر ٹینکروں تک منتقل کر رہا تھا تاکہ ساحلی ممالک کو واجب الادا ٹیکس اور ڈیوٹیز سے بچا جا سکے۔ تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ نے اسمگلنگ کے الزام میں تین ایرانی آئل ٹینکرز کو بحیرہ عرب میں روک کر ضبط کر لیا ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے چابہار بندرگاہ منصوبے سے دستبرداری کو اس کی متضاد خارجہ پالیسی اور امریکی دباﺅ سے جوڑا جا رہا ہے۔ ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ضبط کیے گئے بحری جہازوں میں ال جافزیہ، ایسفالٹ اسٹار اور اسٹیلر روبی شامل ہیں


