اپوزیشن اتحادکا عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پارلیمنٹ ہاو¿س میں دھرنا جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر نے کہا ہے کہ جب تک ہمارے کسی عہدیدار کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوجاتی، دھرنا جاری رکھا جانا چاہیے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی نے بھی کہا کہ ہمارا دھرنا جاری ہے۔پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا جب تک عمران خان سے کوئی پارٹی عہدیدار نہیں ملتا ہم دھرنا جاری رکھیں گے۔پارلیمنٹ ہاو¿س میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے بتایا کہ آج اپوزیشن کی میٹنگ میں علامہ ناصرعباس اور بیرسٹرگوہر نے پارلیمنٹیرینز کو بریف کیا، پارٹی کی مرکزی کی قیادت کی مشاورت جاری ہے، ہمارا مطالبہ ہےکہ بانی پی ٹی آئی سے اپنے معالج کی ملاقات کروائی جائے، اگرہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے تو دھرنا مسلسل جاری رہے گا۔


