کوئٹہ، پشتون آبادمیں فائرنگ سے ایک شخص قتل
کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں رشید چوک کے مقام پر فائرنگ سے محمد یوسف نامی شخص جاں بحق ہوگیا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کردی گئی مزید کاروائی جاری ہے
Load/Hide Comments


