ایران کی یورنیورسٹیوں میں طلبہ کی جانب سے ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی کئی یونیورسٹیوں میں طلبہ نے ایک بار پھر حکومت مخالف احتجاجی مظاہرے کیے ہیں، جو کہ گزشتہ مہینے حکام کی جانب سے کیے گئے مہلک کریک ڈاﺅن کے بعد اس پیمانے پر ہونے والے پہلے بڑے مظاہرے ہیں۔ بی بی سی نے دارالحکومت تہران میں شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں مارچ کرتے ہوئے مظاہرین کی فوٹیج کی تصدیق کی ہے۔ بعد ازاں مظاہرین اور حکومتی حامیوں کے درمیان جھڑپیں بھی دیکھی گئیں۔ اس کے علاوہ تہران کی ایک اور یونیورسٹی میں دھرنا دیا گیا، جبکہ شہر کے شمال مشرقی علاقے میں ایک ریلی کے اہتمام کی اطلاعات بھی موجود ہیں۔ خیال رہے یہ طلبہ جنوری میں بڑے پیمانے پر احتجاج کے دوران مارے جانے والے ہزاروں افراد کو خراج عقیدت پیش کر رہے تھے۔ بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نئے سیمسٹر کے آغاز پر سینکڑوں مظاہرین شریف یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے کیمپس میں پ±رامن مارچ کر رہے ہیں۔ جمع ہونے والے طلبہ نے ’آمر مردہ باد‘ اور دیگر حکومت مخالف نعرے لگائے۔


