آئل کمپنیاں پرانی قیمت پر خریدا تیل مہنگے داموں فروخت کرکے منافع کما رہی ہیں، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانا آئل کمپنیز کو زیادہ منافع دینے کے برابر ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئل کمپنیز جو پیٹرول اور ڈیزل آج بیچ رہی ہیں وہ 28 فروری سے پہلے کم قیمت پر لیا گیا تھا، ابھی قیمتیں بڑھانے اور کمپنیز کو مزید زیادہ منافع دینے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ابھی قیمتیں بڑھانا ویسا ہی ہے جیسا حکومت نے شوگر ملوں کو چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔ سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سے شوگر مل مالکان کا منافع بڑھا لیکن عوام کو نقصان ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے