وزیر اعظم شہباز شریف ،فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ہمراہ دورہ سعودی عرب پر روانہ، خطے کی موجود صورتحال و دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، دفتر خارجہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ، فیلڈ مارشل عاصم منیر ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ، و دیگر معاونین کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پرسعودی عرب روانہ ہو گئے۔دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرِاعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں برادرانہ تعلقات اور شراکت داری مزید مضبوط کرنے اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اپنے دورے کے دوران عمرہ بھی ادا کریں گے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسول پرحاضری بھی دیں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق علاقائی امن، سفارتی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے فروغ کے لیے دورہ اہم ہے۔
Load/Hide Comments


