امریکی دعووں کے باوجود آبنائے ہرمز میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت بدستور کم
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت پر نظر رکھنے والے ذرائع کے مطابق اس آبی گزرگاہ سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کی تعداد بدستور کم ہے، جبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) اور امریکی حکومت نے گزشتہ چند روز کے دوران آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمدورفت میں اضافے کا دعویٰ کیا ہے۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد امریکہ کی جانب سے بتائی گئی تعداد کے مقابلے میں ’کافی کم‘ ہے۔تاہم گزشتہ تین روز کے دوران آبنائے ہرمز میں کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہ ملنے سے تیل کی عالمی منڈی میں کچھ امید پیدا ہوئی ہے۔ شمالی سمندر سے حاصل ہونے والا برینٹ خام تیل، جس کی قیمت گزشتہ ہفتے 108 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی، پیر کی صبح تقریباً 104 ڈالر فی بیرل پر برقرار رہی۔
Load/Hide Comments


