سینیٹ الیکشن : عثمان کاکڑ نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

کوئٹہ: بلوچستان میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ جاری، پشتونخوامیپ کے رہنما سینیٹر عثمان خان کاکڑ نے بھی سینیٹ الیکشن کے لیے پارٹی کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ، عثمان خان کاکڑ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرادیے ہیں، پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ابھی تو پارٹی کی جانب سے کاغذات جمع کیے ہیں، اتحادیوں سے مشاورت اور بات چیت کے بعد پتہ چلے گا کہ صورتحال کیا ہوگی، فی الحال تو کاغذات جمع کرانے کا مرحلہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں