سسلین مافیا کی باقیات مریم نواز نے عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، شہباز گل

اسلام آباد :وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی ہے،مریم نواز سیاسی طور پر بالکل نابلد ہیں، نہ کوئی سیاسی کام کیا، اپنے والد کی وجہ سے پارٹی کے بڑے عہدے پر زبردستی براجمان ہو گئی ہیں،منگل کو عدلیہ کے حوالے سے مریم نواز کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہامریم نواز نے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کی ہے، یہ توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے، کوئی شہری اپنے ملک کی اعلیٰ ترین عدالت کو یہ نہیں بتا سکتا کہ آپ نے کون سا فیصلہ کیسے کرنا ہے، اگر آپ یہ فیصلہ دیں گے تو اس سے یہ لگے گا کہ آپ کسی کی سائیڈ لے رہے ہیں،مریم نواز فیصلے سے پہلے ہی عدالت کو دھمکی دے رہی ہیں کہ اگر ایسا فیصلہ آیا تو آپ کسی کے کہنے پر یہ فیصلہ کر رہے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ اگر سب لوگوں نے ایسے ہی کہنا شروع کر دیا تو عدالتیں فیصلے کیسے دیں گی، مریم نواز سسلین مافیا کی باقیات ہیں اسی لئے عدلیہ کو ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، انہوں نے این آر او کیلئے بڑی کوشش کی ایلچی بھی بھیجے کہ چھوٹی سی سرجری کیلئے باہر جانے دیا جائے، نام ای سی ایل سے نکالا جائے، ان کو واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ این آر او نہیں ملے گا آپ کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہباز گل نے کہا کہ میری عدلیہ سے درخواست ہے کہ مریم نواز کے اس بیان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جانی چاہیے۔(اح+س)

اپنا تبصرہ بھیجیں