مزدوروں کو ریلیف پیکج دینے کی پالیسی بنائی جا رہی ہے، میر سلیم خان کھوسہ
ڈیرہ مراد جمالی:صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے ہر ڈویژن کے کمشنر کو ایک کروڑ روپے ریلیز کئے ہیں تاکہ ہنگامی بنیادوں پر کورونا وائرس سے نمٹا جائے لاک ڈاؤن کے باعث مزدوروں کو ریلیف دینے کے لیئے ایک پالیسی بنائی جارہی ہے او ر عوام کو گھروں تک راشن پہنچانے کے لیئے بھی حکومت موثر اقدامات کر رہی ہے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے روکنے اور عوام میں شعور و آگاہی کے لیئے حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے عوام اپنے گھروں میں رہیں اور احتیاطی تدابیرکو اختیار کریں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اورتمام صوبائی کابینہ ملکر عوام کیلئے وسیع ترمفادات میں کام کررہی ہے احتیاط علاج سے بہتر ہے ہمیں احتیاطی اپنانے ہوئے اپنی اوردیگر کی زندگیاں محفوظ بنانی ہیں کچھ لوگوں کو کوروناوائرس پر اپنی سیاست چمکانے سے گریز کرنا ہوگا سیاست کے لئے پوری زندگی پڑی ہے مگر اب اس مشکلات حالات میں ملکر ہم سب کو عوام کے وسیع ترمفادات میں کام کرنے کی اشدضرورت ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاصوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ نے کہا ہیکہ کورونا وائرس صوبے کے کسی ایک حلقے یا علاقے کا نہیں بلکہ پورے صوبے کا مسئلہ ہے جس سے موثر طور پر نمٹنا بحیثیت حکومت ہماری ذمہ داری ہے ہمارے صوبائی وزراء بھی عوام سے رابطے میں ہیں انہیں احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی فراہم کر رہے ہیں یقینا یہ ایک مشکل وقت ہے جس سے نکلنے کے لئے حکومت اور کمیونٹی کو اپنا کردار ادا کرنا ہے اپوازیش کو چائیے کہ وہ اپنا کردار ادا کرے اس مصیبت کی گھڑی میں حکومت بلوچستان صوبے کی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔