جوبائیڈن کا سعودی عرب سے نئے سرے سے رابطہ قائم کرنے کا اعلان

واشنگٹن:امریکی صدرجو بائیڈن نے آئندہ صرف سعودی شاہ سے رابطہ رکھنے کا اعلان کیا ہے، صدر جو بائیڈن سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے بجائے صرف شاہ سلمان کے ساتھ بات چیت کریں گے، شروع میں ہی سعودی عرب کے ساتھ روابط نئے سرے سے طے کرنے کاعندیہ دیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق ترجمان وائٹ ہاس نے کہا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن گوانتا نا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کی خواہش ہے کہ وہ یہ کام اپنا دور صدارت مکمل ہونے سے قبل کرلیں،وائٹ ہاس کی ترجمان جین ساکی نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر مبینہ دہشت گردوں کے لیے قائم گوانتنامو بے جیل بند کرنا چاہتے ہیں،امریکہ کے سابق صدر بارک اوبامہ نے بھی اپنی صدارتی انتخابی مہم کے دوران اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ وہ گوانتانا موبے جیل کو بند کرنا چاہتے ہیں،امریکہ کے صدر جوبائیڈن کے ساتھ جو ٹیم اس وقت کام کررہی ہے اس میں غالب اکثریت سابق صدر بارک اوبامہ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھتی ہے، جوبائیڈن بارک اوبامہ کے دور میں نائب صدر کے منصب پہ فائز تھے، وائٹ ہاس کی ترجمان جین ساکی سے امریکی قید بند کرنے کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مقصد اور ارادہ ہے کہ گوانتنامو بے کو بند کردیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں