ڈیرہ مراد جمالی، 16بوری پیاز چرالی گئی
ڈیرہ مراد جمالی:نصیر آباد کے علاقے پولیس صدر تھانہ ڈیرہ مراد جمالی کی حدود میں چوری کی انوکھی واردات چوروں نے ایک غریب شخص کے 16 بوری پیاز چوری کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے غریب آدمی کا قرآن پاک اٹھا کر چوروں کو بد دعائیں اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کر دیا میں غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہوں میں مدد کی جائے تاکہ میں اپنے بچوں کا گزارہ کر سکوں تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ صدر ڈیرہ مراد جمالی کی حدود ربیع کینال کنارے گوٹھ عبدالخالق جمالی اندرون سے تعلق رکھنے والے غریب بیوپاری غلام محمدکی 16 بوری پیاز نامعلوم چوروں نے چوری کر لیے گئے ربیع اندرون کے علاقے میں گزشتہ رات چوری کی واردات ہوئی جس میں ایک غریب بیوپاری کے 16 بوری پیاز چور چوری کر کے لیے گئے غریب آدمی قرآن پاک اٹھا کر چوروں کو بد دعائیں دینے لگا غریب بیوپاری غلام محمد نے ضلعی پولیس افسر سے کاروائی کرنے اور چوروں کو پکڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی غریب شخص ہے اسکے ساتھ انصاف کیا جائے۔