نجی تعلیمی ادارے بحران سے دو چار ہیں، پیکج کا اعلان کیا جائے، گرینڈ الائنس

کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس کے ترجمان نذر بڑیچ،جعفر ضان کاکڑ، حضرت علی کوثر، حاجی سلیم ناصر،نقیب شاہونی،رحمت غزنوی. مولوی نعمت اللہ. اکرم مینگل. ارباب جمیل کاسی اور دیگر نے صوبای حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر بلوچستان کے نجی تعلیمی اداروں کے لیے پیکیج کا اعلان کر ے تاکہ اساتذہ. اور دیگر سٹاف کو تخواہیں کرایہ یوٹلیلٹی بلز و دیگر اخراجات کرسکیں انھوں نے کہا ہے کہ اس وقت نجی تعلیمی ادارے بدترین مساہل سے دوچار ہیں. لاکھوں طلباہ و طالبات کی مستقبل کا مسئلہ ہے اگر فوری طور پر نجی تعلیمی اداروں کی مدد نہ کی تو مستقبل میں لاکھوں بچے بلوچستان کے لیے کورونا سے زیادہ چیلینج پیدا کرسکتا ہے انھوں نے کہا ہے کہ تعلیم، بچوں کے مستقبل، اپنے پرائیویٹ اداروں کے تحفظ اور پرائیویٹ اداروں کے اساتذہ کرام کے روزگار اور تعلیمی نظام کی بقا کیلئے۔ صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم موجودہ صورتحال میں کوئی بھی فیصلہ لینے سے پہلے نجی اداروں سے لازمی مشاورت کریں. بصورت دیگر۔ نجی اداروں کو مشاورتی اور پالیسی سازی میں برابری کی بنیاد پر شامل نہ کرنے پر نجی ادارے حکومت اور محکمہ تعلیم کے کسی بھی فیصلے کی پابند نہیں ہو گے۔حکومت اور محکمہ تعلیم نجی اداروں کو جتنے ماہ اسکول بند رہے گے۔ ہر نجی ادارے کو ان کے ماہانہ اخراجات کے مطابق(اسکول بلڈنگ کرایہ، اساتذہ کی تنخواہیں، یوٹیلٹی بلز) کی مد میں گرانٹ ریلیف دے بلوچستان پرائیویٹ اسکول گرینڈ الائنس مندرجہ بالا نکات حکومت اور محکمہ تعلیم کے سامنے رکھتی ہیں اور صوبے میں تعلیم کے بہتر سے بہتر معیار اور تعلیمی میدان میں حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مخلیصانہ اور تعلیمی معیار اور بچوں کے بہتر مستقبل جبکے لئے اپنی تمام تر تعلیمی خدمات اور جدوجہد پیش کرنے کے لئے حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے صف اول کا کردار ادا کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں