بدامنی عروج پر، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، نصراللہ زیرے
کوئٹہ،بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے نقطہ اعتراض پر نواں کلی میں پیش آنیو الے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ نواں کلی میں صحبت خان کو شہید اور ان کے کزنز کو زخمی کیا گیا جس کے خلاف لواحقین نے آج پورا دن لاش کے ہمراہ ائیرپورٹ روڈ پر احتجاج کیاڈرگ مافیا اور سماج دشمن عناصر کوئٹہ شہر کو یرغمال بنایاہواہے قلعہ عبداللہ،پشین اور دیگر علاقوں میں بھی مسلح لوگ آزادانہ نقل وحمل کررہے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،یہ لوگ جو چاہیے کریں حکومت نام کی کوئی چیز یہاں موجود نہیں ہے۔نواں کلی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیشن قائم کی جائیں اور لوگوں کو تحفظ فراہم کیاجائے۔
Load/Hide Comments


