وندر، پڑوسی نے شادی کے بہانے گھر بلا کر دوشیزہ کی عزت لوٹ لی

سونمیانی وندر(نمائندہ انتخاب)وندر سولہ سالہ دوشیزہ کو شادی کے بہانے گھر بلا کر پڑوسی نے اس کی عزت لوٹ لی دوشیزہ سے زیادتی کے الزام میں نوجوان گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کیمطابق وندر کے علاقے حسن صابرہ گوٹھہ میں نصراللہ نامی نوجوان نے اپنی پڑوسن مسماۃ (ک)کے ساتھہ دوست قائم کرنے کے بعد گزشتہ روز شادی کے بہانے اپنے گھر بلا کر اس سے زیادتی کرنے کیبعد دوشیزہ کو اپنے ہی گھر میں چھپاکر بٹھا دیا دوشیزہ کی کافی دھیر تک گھر سے غائب رہنے پر والدین نے جب اس کی تلاش پڑوس میں شروع کی تو معلوم ہوا کہ مسماۃ (ک) کو پڑوس میں رہنے والے نوجوان نے اپنے گھر میں چھپا کر رکھا ہوا ہے جس پر دوشیزہ کے والدین نے دیگر پڑوسیوں کی مدد سے اسے پڑوسی کے گھر سے برامد کرنے کے بعد جب اس سے معلومات حاصل کی تو معلوم ہوا کہ اسے پڑوسی نوجوان نے دوستی کے بعد گزشتہ رؤز شادی کرنے کے بہانے پر گھر بلا کر اس کے ساتھہ زیادتی کی جس پر دوشیزہ کے والدین نے وندر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی وندر پولیس نے دوشیزہ کی میڈیکل چیک اپ کرانے اور زیادتی ثابت ہونے کے بعد متاثرہ دوشیزہ کے والدین کی جانب سے نامزد کیے گئے پڑوسی نوجوان نصراللہ کو حراست میں لیکر اس کے خلاف دوشیزہ کیساتھ زیادتی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے آس سے مزید تفتیش شروکردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں