کورونا:سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، منظور کاکڑ
کوئٹہ:بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمنظورکاکڑ نے کہا کہ موجود ہ صورتحال میں سیاسی اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے کورونا وائرس نے عالمی وباء کی شکل اختیار کرلی ہے جس ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے کا نعرہ لیکر عوام کو درپیش مشکلات سے نکالنا اہم معاملہ ہے لہذا حکومت اپوزیشن سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتیں ملکر کورونا کے خلاف میدان جنگ میں اترکر ہی کورونا سے جنگ جیتی جاسکتی ہے وفاقی حکومت سے یہی امید رکھتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے خصوصی پیکج دیتے ہوئے فوری اور ہنگامی اقدامات اٹھائی گی وزیراعلی جام کمال اور انکی ٹیم دن رات محنت کرکے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہی ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ کورونا وائرس جیسی خطرناک صورتحال سے ملک سمیت صوبے نبردآزماء ہے اس مشکل صورتحال میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں اور اپوزیشن سے اپیل کرتا ہوں کہ موجود ہ مشکل حالات سے نمٹنے کیلئے سیاسی اختلافات بھلانا ہوگا کیونکہ دنیا بھر میں بھی لوگ متحد ہوکر اس خطرناک وباؤ سے لڑرہے ہیں ہمیں بھی سیاسی انا پرستی اور منفی سیاست کو چھوڑ یکجا ہونا گا عوام کی نظر اس وقت حکومت اور اپوزیشن سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب ہے لہذا اپوزیشن وقت اور حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے حکومت کے ساتھ دیکر عوام کو مشکل حالات سے نکالنے میں مدد کرے سیاسی اختلافات رکھنا جموریت کا احسن ہے مگر اس مشکل صورتحال میں سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی مدد کرنے ہوگی انہوں نے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی معاونت ضرورکررہی ہے مگر موجود صورتحال میں وفاقی حکومت کی مزید مدد درکار ہے کورونا کیٹس سمیت دیگر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے وفاقی حکومت بلوچستان حکومت کاساتھ دیں اور فوری طور طبی سہولیات فراہم کرئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلی جام کمال اپنی ٹیم کے ہمراہ کورونا وائرس ے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقداما ت کررہی ہے اور اپوزیشن کو بھی گزشتہ روز حکومتی نمائندوں نے اعتماد میں لیتے ہوئے کورونا وائر سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا لاک ڈاون کے باعث روزگار اور کاروباری مراکز بند ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کے لئے حکومت ریلیف پیکج کا اعلان کررکھا ہے جس پر عملد رآمد بھی شروع کردیا گیا ہے۔