چین کی جامعات کا غیرملکی طلبہ کو آن لائن کورسز کروانے کا اعلان

بیجنگ،چین کے محکمہ تعلیم نے جامعات سے کہاہے کہ غیرملکی طلبہ جو اس وقت چینی مین لینڈ پر موجود نہیں ہیں، انہیں آن لائن کورسز کرائے جائیں۔وزارت تعلیم کی اہلکار لیو جِن نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ اقدام چین کی جانب سے نوول کرونا وائرس کی وبا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر چین کا ویزہ رکھنے والے غیر ملکیوں اور رہائش کا اجازت نامہ رکھنے والوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی کے بعد اٹھایا گیا ہے۔لیو نے کہا کہ غیرملکی طلبہ کو سینئر سال میں اپنے گریجویشن کے تھیسز مکمل کرنے کیلئے بھی آن لائن مدد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ غیرملکی طلبہ جو اپنی تعلیم معطل کرنا چاہتے ہیں، سکول چھوڑنے کے خواہش مند ہیں یا اپنی تعلیم کا دورانیہ بڑھانا چاہتے ہیں، وزارت ان طلبہ کی اس سارے عمل میں مدد کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں