کوروناوائرس: نجی تعلیمی اداروں کے معاشی و اقتصادی نقصانات کا ازالہ کے لئے ریلیف پیکیج دیاجائے،پرائیویٹ اسکولزالائنس
کوئٹہ:بلوچستان پرائیویٹ اسکولز گرینڈ الائنس کے رہنماؤں نے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوروناوائرس کی وجہ سے سے نجی تعلیمی اداروں کے معاشی و اقتصادی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ریلیف پیکیج دیں، ملک بھر کے نجی تعلیمی ایک متحدہ پلیت فارم پر مفتق ہوئے ہیں آئندہ کسی بھی صوبے میں نجی ادارے کے ساتھ ظلم یا زیادتی کی صورت میں ملک بھر میں اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔ یہ بات کاشف مرزا، ملک ابرار حسین، نذر حسین، نذر بڑیچ، حاجی سلیم ناصر، ملک رشید کاکڑ، جعفر خان کاکڑ، ڈاکٹر شفیق لانگو نے منگل کو کوئٹہ پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک بھر میں ایک آواز بن کرتعلیمی ادارون کی دفاع کی جنگ ایک ساتھ ملکر لڑی جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے ملک بھر میں بننے والی تعلیمی پالیسی ساز اداروں میں نجی تعلیمی اداروں کو ایک اہم سٹیک ہولڈر کی حیثیت سے شامل کرکے نجی شعبہ کو اعتماد میں لیا جائے انہو ں نے کہاکہ اس اہم میگا تعلیمی پروگرام میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کے نجی تعلیمی ایک متحدہ پلیٹ فارم پر متفق ہوئے ہیں آئندہ کسی بھی صوبے میں نجی تعلیمی ادارے کے ساتھ ظلم یا زیادتی کی صورت میں ملک بھر مین اس ظلم کے خلاف آواز بلند کی جاے گی انہوں نے کہاکہ بلوچستان پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام19فروری تا 23 فروری تک جاری میگا تعلیمی پروگرام کی کامیابی پر تمام ممبران کو مبارکباد اور ملک بھر سے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے صوبے کی تاریخ کی میگا تعلیمی پروگرام میں شرکت کرکے علم دوستی کا ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ملک بھر میں دس ہزار سے زائد نجی سکولز بند ہوئے اور ایسی طرح لاکھوں لوگ بے روزگار ہوئے ہیں وفاقی اور صوبائی حکومتیں کوروناوائرس کی وجہ سے سے نجی تعلیمی اداروں کے معاشی و اقتصادی نقصانات کا ازالہ کرنے کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کر ے۔


