سیف اللہ ابڑو کو 35کروڑ میں سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا، لیاقت جتوئی کا الزام
دادو:سابق وزیر اعلی سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما لیاقت جتوئی نے الزام عائد کیا ہے کہ 6ماہ قبل پارٹی میں شامل ہونے والے سیف اللہ ابڑو کو 35کروڑ روپے کے عوض سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا، منگل کو دادو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت جتوئی نے کہا کہ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس خفیہ رکھا گیا جس میں من پسند افراد کو شامل کیا گیا، 4 لوگوں نے بیٹھ کر اپنے من پسند افراد کو سینیٹ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا، لیاقت جتوئی نے سوال اٹھایا کہ سیف اللہ ابڑو کو کس بنیاد پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا گیا جبکہ پی ٹی آئی کے پرانے ورکرز انتظار کرتے رہے اور چھ روز قبل پارٹی میں شامل ہونے والوں کو ٹکٹ دے دیا گیا۔
Load/Hide Comments


