حمزہ رہا ہو گا تو ہم ایک اور ایک، گیارہ ہو جائیں گے، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپنے چچا زاد بھائی حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کیے جانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ بدھ کو اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حمزہ رہا ہو گا تو ہم ایک اور ایک گیارہ ہو جائیں گے۔مریم نے کہا کہ سینیٹ الیکشن پر ن لیگ کا اصولی مقف ہے، پی ٹی آئی کے اراکین اور ایم این اے بھاگ رہے ہیں، بغاوت ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے متعلق قانون میں ترمیم جعلی حکومت نہیں پارلیمنٹ کرسکتی ہے، آج پیروں تلیزمین کھسک رہی ہے تو شو آف ہینڈ یاد آگیا، کسے بے وقوف بنارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں