سندھ میں کہیں بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش نہیں اور نہ ہی کوئی پابندی ہے، ترجمان سندھ حکومت

کراچی، سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ میں کہیں بھی گڈز ٹرانسپورٹ کی بندش نہیں اور نہ ہی کوئی پابندی ہے کھانے پینے کی ضروری اشیاء اور پورٹ سے سامان کی ترسیل مستقل جاری ہے۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کی ترجمان کی لاعلمی قابل افسوس ہے فردوس عاشق اعوان کو چاہئے کہ الزام تراشی سے گریز کریں۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی کراچی میں پورٹ بند کرنے کا بیان سامنے آیا تھا جو مضحکہ خیزی اور غلط بیانی کے علاوہ کچھ نہیں تھا جبکہ پی ٹی آئی کے گلگت بلتستان میں اشیائے خوردونوش کی قلت کے بیان کی تردید خود وہاں کے وزیراعلی نے کی۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ گ ڈز ٹرانسپورٹ کی بندش کے بے بنیاد بیانات داغ کر زخیرہ اندوزوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے خدارا ایسے حالات میں نفرت انگیز بہتان پر مبنی بیانات سے اجتناب برتا جائے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ضروری اشیاء کی ترسیل اور پیداوار پر کوئی رکاوٹ نہیں ہے ہمیں الگ ہوکر نہیں بلکہ کورونا وائرس اور موجودہ صورتحال سے مشترکہ طور پر نمٹنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں