کل تک الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کرنے والے آج حامی بن گئے، شبلی فراز

الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، وفاقی وزیراطلاعات کا اپوزیشن پر طنز
وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے بیان میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے آج اس کےحامی بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو وہی فیصلے قبول ہیں جو ان کی منشا کے مطابق ہوں.
ان کا کہنا تھاکہ الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا، اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہورہی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ بار بار مؤقف بدلنا اور اپنے ہی بیانیے کی نفی کرنا اپوزیشن کی پہچان بن گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں