اے این پی کے رہنما اسد خان اچکزئی کی لاش برآمد
کوئٹہ(انتخاب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کے چچاز بھائی اور عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کی لاش کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار سے برآمد کرلی گئی، نعش کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان اسد خان اچکزئی کے خاندانی ذرائع کے مطابق اسد خان اچکزئی 25ستمبر 2020کو چمن سے کوئٹہ آتے ہوئے ائیرپورٹ روڈ کوئٹہ سے لاپتہ ہوگئے تھے جس کی لاش ہفتے کو کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار سے ملی جسے فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسد خان اچکزئی کی لاش بعد ازاں چمن منتقل کردی جائے گی اور وہاں آج بروز اتوار مرحوم کی تدفین کی جائے گی۔ اصغر خان اچکزئی کے چچازاد بھائی اور اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان ا سد خان اچکز ئی کوائیر پورٹ روڈ سے اغو ا کیا گیا تھا جن کی لاش کوئٹہ کے علاقے نوحصارکی کلی اغبرگ کے ایک کنویں سے ملی ہے اے این پی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری رشیدخان ناصرنے اسد اچکز ئی کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ۔


