دودھ کی دکان بچوں سمیت سیل کرنے والا اسسٹنٹ کمشنر تبادلہ
بھاگ،بلوچستان کے شہر بھاگ میں اسسٹنٹ کمشنر کو لاک ڈاؤن کے دوران دودھ دہی فروخت کرنے والے دو بچوں کو دکان میں بند کرنا مہنگا پڑا گیا، حکومت بلوچستان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالمجید کو عہدے سے ہٹا دیا۔پولیس کے مطابق بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے بھاگ میں 7 اور 8 سالہ دو بھائی سجاد احمد اور جواد احمد دکان پر دودھ اور دہی فروخت کررہے تھے، اس دوران اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر ان کی دکان بند کرانا چاہی تو بچوں نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کا اطلاق دودھ کی دکان پر نہیں ہوتا ہے جس انہوں نے دکان کو بچوں سمیت سیل کردیا۔دکان کے اندر بند بچے ڈھائی گھنٹے تک روتے اور چلاتے رہے جس کے بعد عوام نے احتجاج شروع کردیا اور پھر مقامی پولیس نے تالے توڑ کر بچوں کو دکان سے باہر نکالا۔بچوں کی ویڈیو وائرل ہونے پر حکومت بلوچستان نے نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر بھاگ عبدالمجید کا تبادلہ کرکے انہیں محکمہ نظم و نسق میں رپورٹ کی ہدایت کردی