وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے ملازم اور اعلیٰ بیوروکریٹ کے بیٹے میں وائرس کی تشخیص،بلوچستان کے مزید چھ افراد کورونا میں مبتلا تین ڈاکٹر بھی شامل

کوئٹہ،بلوچستان میں مزید 16افراد میں کرونا وائرس کی رزلٹ مثبت آنے پر کل تعداد 174 تک پہنچ گئی ڈاکٹر نعیم زرکون کے مطابق بدھ کو کرونا وائرس کے منفی مریضوں کی تعداد 1910 مشتبہ مریضوں کے تعداد 2113 ہے ذرائع نے محکمہ صحت کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاوس کے ملازم میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوگئی جنہیں آئیسولیشن کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان چھ مریضوں میں تین ڈاکٹربھی شامل ہیں جنہوں نے گھر پر اپنے آپ کو آئیسولیشن کردیا گیا کوئٹہ کے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج کوروناوائرس کے مریض ضروری سہولیات اور ناشتہ نہ ملنے پر آئسولیشن وارڈز کے باہر شدید احتجاج مریضوں کا حکومت اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی گھروں کو جانے پر بضد ہسپتال انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا متاثرہ مریضوں کو روکنے کی کوشش دوسری جانب ڈاکٹرز کے پاس کٹس اور دیگر حفاظتی سامان ناپید ہوگئی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرز اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے مریضوں کو رکھنے کی کوشش جاری ہے تاہم مریض گھروں کو جانے پر بضد ہے اس وقت شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج کوروناوائرس میں مبتلا مریضوں کو سہولیات کا فقدان ضروری سامان اور ناشتہ نہ ملنے پر کوروناوائرس کے مریض آئیسولیشن وارڈز سے باہر نکل آئے مریضوں کا حکومت اور متعلقہ اداروں پر اظہار برہمی، گھروں کو جانے پر بضد ہسپتال انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا کوروناوائرس کے مریضوں کو روکنے کی کوشش ہمارے پاس نہ ہی کٹ ہے اور نہ ہی دیگر حفاظتی سامان، ڈاکٹرز حفاظتی کٹ کے بغیر کوروناوائرس کے مریضوں کے پاس کیسے جائیں، ڈاکٹرز کی دہائی کوروناوائرس کے تدارک کے لئے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، نرسز اور سٹاف حفاظتی کٹ سے محروم، ڈاکٹرز حکومت سے درخواست ہے شیخ زید ہسپتال میں سیکورٹی اور حفاظتی سامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔باوثوق ذرائع کے مطابقایک اعلیٰ بیوروکریٹ کے بیٹے میں کورونا وائرس کی تشخص ہوگئی ہے، بیوروکریٹ کا بیٹا حال ہی میں بیرون ملک سے واپس کوئٹہ آیا تھا، دونوں افراد کے سیمپل 28مارچ کو لئے گئے جن کے نتائج آنے کے بعد دونوں افراد میں وائرس کی تشخص ہوئی ہے، دونوں افراد کوآئی سولیشن میں منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں