یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی پی ٹی آئی ارکان سے ووٹ خریداری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی

کراچی:سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی پی ٹی آئی کے ارکان سے ووٹ خریداری کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسی گیلانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے یہ ویڈیو ایک ہفتے پرانی ہے جس میں یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے تھے۔علی موسیٰ گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ کاسٹ کرنے کے بارے میں اور ووٹ کو ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے تھے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بیلٹ پر لکھنا ہے اس سے ووٹ ضائع ہو جائے گا۔ویڈیو میں علی مو سیٰ گیلانی کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کا چہرہ ویڈیو میں واضح دکھا ئی نہیں دے رہا

اپنا تبصرہ بھیجیں