دکی،7 تبلیغی جماعتیں اپنے اپنے علاقوں کو واپس روانہ
دکی:ڈپٹی کمشنر دکی قربان علی مگسی نیحکومت بلوچستان کے احکامات پر عملدار آمد کرتے ہوئے ضلع بھر میں تبلیغی جماعتوں کی نقل وحرکت اور کام کرنے پر پابندی لگادی ہے جسکے بعد ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کام کرنے والی سات جماعتوں کو کام سے روک کر انکے آبائی علاقوں کو واپس روانہ کردئیے گئے۔سات جماعتوں میں مجموعی طور پر 68 افراد شامل تھے۔تمام جماعتوں کو فوری طور پر مختلف علاقوں سے بلاکر ڈی سی دکی نے راہداری جاری کرکے چونگی مسجد سے اپنے اپنے علاقوں کو روانہ کردئیے گئے۔واپس جانے والوں میں 32 افراد کو آبائی علاقے مستونگ جبکہ 36 کو پشاور روانہ کردئیے گئے.
Load/Hide Comments