نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی معاشی اور سماجی ترقی کو ہی ملک و سماج کے تعمیر و ترقی کا زریعہ قرار دیتی ہے،یاسمین لہڑی
کوئٹہ:نیشنل پارٹی کا خواتین کے عالمی دن کے مناسبت سے نیشنل پارٹی کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی خواتین سیکرٹری یاسمین لہڑی کی صدرات میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں 8 مارچ خواتین ڈے کے تقریب کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے ممبر مرکزی کمیٹی نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو ضلعی نائب صدر حنیف کاکڑ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری صوبائی ورکنگ کمیٹی کے ممبران کلثوم نیاز بلوچ انیل مسیح بلوچ ضلعی یوتھ سیکرٹری جلیل ایڈوکیٹ ضلعی لیبر سیکرٹری نصراللہ شاہوانی سلمہ قریشی نے شرکت کی۔نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ خواتین میں تخلیقی تحقیقی صلاحیتیں زیادہ ہے۔صرف ان کو نکھارنے اور مواقع کی ضرورت ہوتی ہے۔آج کی جدید دور میں بھی پاکستان میں خواتین پسماندگی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے کی مختلف شکلیں سماج میں موجود ہے۔جس کو سماجی شعور اور آگاہی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔نیشنل پارٹی خواتین کی سیاسی معاشی اور سماجی ترقی کو ہی ملک و سماج کے تعمیر و ترقی کا زریعہ قرار دیتی ہے۔اس لیے نیشنل پارٹی ہمیشہ خواتین کو آگے آنے کا موقع فراہم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 مارچ کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کوئٹہ پریس کلب میں تقریب منعقد ہوگا جس میں نیشنل پارٹی کے قاہدین سمیت مختلف سیاسی سماجی خواتین شخصیات اظہار خیال کریں گے اور خواتین کے حقوق مشکلات و مسائل پر روشنی ڈالے گے


