بجلی کے بل جمع کرانے کی تاریخ میں 7اپریل تک توسیع

کوئٹہ: حکومت پاکستان وزارت توانائی (پاورڈویژن) کے احکامات کی روشنی میں کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے تمام صارفین کے مارچ2020ء کے بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں بغیر لیٹ پے منٹ سرچارج کے 7اپریل 2020ء تک توسیع کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں اب تمام صارفین 7اپریل تک بغیرلیٹ پے منٹ سرچارج اپنے بلوں کی ادائیگی کرسکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کورونا وائرس کی موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے اپنے صارفین کوریلیف دینے کیلئے ماہ مارچ2020ء کے بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 7اپریل تک توسیع کردی ہے جس کے بعد 7اپریل 2020ء تک جمع کروائے گئے مارچ کے بلوں پر لیٹ پے منٹ سرچارج وصول نہیں کیاجائے گا۔ اس سلسلے میں کیسکوکے تمام ریونیوآفیسرزہدایات جاری کردی گئی ہے کہ وہ بجلی کے بل وصول کرنے والے تمام بینکوں، ڈاکخانوں اور دیگراداروں کو فوری طورپرہدایات جاری کریں کہ وہ صارفین کی جانب سے 7اپریل 2020تک جمع کروائے گئے بجلی کے بلوں پر کوئی لیٹ پے منٹ سرچارج وصول نہ کریں۔ علاوہ ازیں اگرکوئی بینک کسی بھی صارف کا بل جمع نہ کریں تومتعلقہ صارف اُس کی شکایت کے لئے اپنے بل کاحوالہ نمبر اور قومی شناختی کارڈکی کاپی منسلک کرکے بینکنگ محتسب اورکیسکوکے متعلقہ ریونیوآفیسرکے دفترمیں جمع کراسکتے ہیں تاکہ اس دوران صارف سے کوئی لیٹ پے منٹ سرچارج وصول نہ کیاجاسکے۔کیسکوکے تمام گھریلو،کمرشل،زرعی اور دیگر تمام صارفین اس خصوصی رعایت سے مستفید ہوسکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں